اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کیا۔ سندھ کے وزیر کھیل کا کہنا تھاکہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے، کرکٹ پنجاب سے کے پی کے تک نہیں بلکہ سندھ میں بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم تک جانے والے سندھ کے کرکٹرز ڈک آؤٹ میں ہی بیٹھے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان طریقے سے استقبال کریں گے، امید ہے کہ قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی۔وزیر کھیل سندھ نے اعلان کیا کہ یوتھ کانفرنس کا ضلعی سطح تک انعقاد کیا جائے گا۔
سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے: صوبائی وزیر کھیل



