واشنگٹن طیارہ حادثہ: ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا، حکام حادثے کی وجوہات سے تاحال لاعلم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کرنے والے حکام نے تصدیق کی ہےکہ انہیں آرمی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر (بلیک باکس) مل گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام جائے حادثہ پر تاحال موجود ہیں اور وہ ریسکیو آپریشن کو مزید جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فضائی حادثے کے بعد اوریگن ائیرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹرز کی آمدورفت کو محدود کردیا ہے جس کی وجہ ائیراسپیس میں اوور کراؤڈنگ بتائی جارہی ہے۔رپورٹس کےمطابق جمعہ کے روز41 لاشیں پانی سے نکالی گئیں جن میں سے 28 کی شناخت ہوچکی ہے جب کہ دیگر لاشیں اس وقت تک نہیں نکالی جاسکتیں جب تک حکام جہاز کے ملبے کو پانی سے نہیں ہٹادیتے۔نیشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکار کا کہنا ہےکہ انہیں اب تک حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکتا ہے، اس کے لیے انہیں مختلف پہلوؤں پر کام کرنا ہے۔حکام نے کہا دریا میں غوطہ خوروں کو بھی بھیجا جائے گا جس کے لیے جہاز کے ملبے کو وہاں سے ہٹانا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر