اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونیوالے 110 فلسطینی قیدیوں کا غزہ اور مغربی کنارے میں استقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کی گاڑیاں رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو لے کر مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور غزہ میں داخل ہوئیں جہاں رہائی پانے والے قیدیوں کا استقبال کیا گیا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے عوفر جیل کے باہر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔آج رہا ہونے والے 110 فلسطینی قیدیوں میں عمر قید کے 32 قیدی جبکہ 30 بچے بھی شامل ہیں۔قبل ازیں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے غزہ میں دو مقامات پر اسرائیلی یرغمالیوں اور تھائی باشندوں کو رہا کیا گیا۔اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جبکہ مزید 2 غمالیوں جن میں ایک خاتون اربیل یہود بھی شامل ہیں کو غزہ کے شہر خان یونس میں رہا کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حماس نے آج خان یونس میں 5 تھائی یرغمالی بھی رہا کردیے ہیں جنہیں ریڈ کراس حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر