چیمپئنز ٹرافی میں فخر کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ سلیکٹر نے بتا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ رابطے میں تھے، فخر زمان مکمل فٹ ہیں جبکہ صائم ایوب مکمل فٹ نہیں، سلیکشن کمیٹی کبھی نہیں چاہتی کہ کسی کھلاڑی کی صحت پر رسک لیں کیونکہ صائم ایوب ٹیم کا مستقبل ہے وہ جب بھی فٹ ہونگے کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی، سعود شکیل تجربہ بھی رکھتے ہیں اور دباؤ میں بھی کھیلنا جانتے ہیں، سعود شکیل اوپن بھی کرسکتے ہیں اور مڈل میں بھی بیٹنگ کرسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بنائی تو تمام باتوں کا خیال کیا۔اان کا کہناتھا کہ ون ڈے کرکٹ میں آل راؤنڈر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور آل راؤنڈر سے کپتان کو کوشن ملتا ہے اور ٹیم کا بیلنس بہتر ہوتا ہے۔اوپننگ بیٹرز کے حوالے سے اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ کون اوپن کرے گا یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی میچ سے قبل کرے گی اور اوپننگ کا جو بھی فیصلہ کریں گے میچ اور کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے کریں گے جو فیصلہ لیں گے امید ہے ٹیم کیلئے اچھا ہوگا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر