بارسلونا میں 2 ہفتوں پر محیط میلوں کے ساتھ نئے چینی سال کی تقریبات

بارسلونا، سپین(شِنہوا)بارسلونا شہر کے مرکز میں گزشتہ اختتام ہفتہ پر آمدہ نئے چینی قمری سال یا بہار میلے کی خوشی منانے کے لئے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔

تقریبات کا آغاز ہفتہ کے روز ایک متحرک پریڈ کے ساتھ ہوا جس میں چینی اور ہسپانوی روایات کے بھرپور ثقافتی ورثے کا مظاہرہ کیا گیا۔

پریڈ میں 65 چینی ثقافتی تنظیموں اور کئی ہسپانوی گروپوں نے حصہ لیا۔ یہ پریڈ آتشبازی کے شاندار مظاہرے اور بارسلونا کے میئر جاؤمی کولبونی کی چین کے بارسلونا میں قونصل جنرل مینگ یوہونگ  کے ہمراہ گھنٹا بجانے سے شروع ہوئی۔

گزشتہ دسمبر میں یونیسکو نے بہار میلے کو  انسانیت کی غیر مادی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

 پریڈ میں شریک ایرینوز دا نوزا گلیشیا رقص طائفے کے رکن ہاویئر کارنوٹا کے لئے ثقافتوں کے درمیان تعاون خاص طور پر اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے کہا  کہ چینی اور ہسپانوی ثقافتیں کافی مختلف ہیں لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

بارسلونا میں تقریباً22 ہزارچینی باشندے مقیم ہیں اور وہاں نئے چینی سال کی تقریبات 11 سال قبل اس کے آغاز سے اب کافی بڑھ چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر