’چھوٹے سے غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا‘، آیت اللہ خامنہ ای

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور محدود سے غزہ نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور ہتھیاروں سے لیس صہیونی حکومت کو غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑی جبکہ اسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ غزہ نے صہیونی حکومت کو ناکوں چنے چبوادیے اور مکمل امریکی حمایت کی حامل صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، یہ مزاحمت کا کمال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ سفارت کاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے پوشیدہ اور اندرونی دشمنیاں اور بدنیتی چھپی ہوتی ہے،اپنی آنکھیں کھولیں اور محتاط رہیں کہ ہم کس سے ملتے ہیں، کس سے مذاکرات کرتے ہیں اور کس سے بات کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر