مارکوروبیو کے امریکی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالتے ہی محکمہ خارجہ کے کئی اہلکار مستعفی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھال لیا ہے جس کے بعد امریکا میں بڑے پیمانے پر انتظامیہ تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اور نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی ہے۔ٹرمپ ٹیم نے محکمہ خارجہ کے کئی افسروں اور دنیا بھر میں تعینات بعض سفیروں سے استعفے مانگے تھے۔اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ کی واشنگٹن میں بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں، ان 4 ممالک کو چین کے خلاف اتحاد سمجھا جاتا ہے۔اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کیلئے چین سب سے زیادہ خطرناک دشمن ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر