چین میں 2024 کے دوران 60 ہزار سے زائد شہری تزئین و آرائش کے منصوبے شروع کئے گئے

بیجنگ (شِنہوا)  چین نے 2024 کے دوران 60 ہزار سے زائد شہری تزئین و آرائش  کے منصوبے شروع کئے جو شہروں کو  زیادہ لچکدار اور انٹیلی جنٹ علاقوں میں تبدیل کرکے  انہیں رہائش کے لئے دلکش بنانےکی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت تعمیرات اور شہری دیہی ترقی نے منگل کے روز کہا ہے کہ ان منصوبوں میں مجموعی طور پر29کھرب یوآن (تقریباً 404.4 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے  جس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ مقامی حکومتوں نے  اراضی کے استعمال اور منصوبہ بندی جیسے شعبوں میں اقدامات متعارف کرانے کے ذریعےشہری تزئین و آرائش میں تعاون تیز کیا،  اس کے ساتھ ہی مالیاتی، ٹیکس اور مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔

مثلاً 12 صوبائی سطح کے علاقوں نے شہری تزئین و آرائش  کے  لئے تقریباً 100 ارب یوآن مالیت کے  خصوصی بانڈز جاری کئے جبکہ 28 شہروں نے اس مقصد کے لئے  خصوصی فنڈز مختص کئے۔

وزارت نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں نے سرکاری نجی شراکت داری ، فرنچائزنگ اور کاروباری معاہدے جیسی سماجی سرمایہ کاری کے طریقے بھی تلاش کئے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر