ٹرمپ کا حلف برداری کے چند گھنٹوں میں بائیڈن کے متعدد انتظامی احکامات منسوخ کرنے کا اعلان

واشنگٹن (شِںہوا)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں کے دوران بائیڈن انتظامیہ کے متعدد انتظامی احکامات کو منسوخ کر دیں گے۔

واشنگٹن میں کیپیٹل ون ایرینا میں منعقدہ فتح کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا ہر بنیاد پرست اور احمقانہ انتظامی حکم میرے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی منسوخ کردیا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ سرحدی سلامتی، توانائی، وفاقی حکومت کے اخراجات، مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ڈی ای آئی (تنوع، مساوات اور جامعیت) پروگراموں جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والےانتظامی احکامات پر  دستخط کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل سہ پہر سے امریکی زوال کی پردہ پوشی کا خاتمہ ہوجائے گا، ہم امریکی طاقت ، خوشحالی، وقار اور فخر کے ساتھ ایک نئے دن کا آغاز کریں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع ہے کہ ٹرمپ حلف برداری کے دن 100 سے زائد انتظامی احکامات پر دستخط کریں گے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر