ویڈیو: اسرائیلی قید سے رہا فلسطینی خاتون صحافی کی ننھی بیٹی سے ملاقات، جذباتی مناظر نے سب کو رلا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے گزشتہ شب 90 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا جن میں فلسطینی صحافی رولا حسنین بھی شامل ہیں۔رولا حسنین جب قیدیوں کی بس سے اتریں تو ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی ایلیا اپنی والدہ سے ملاقات کی منتظر تھی، ماں اور بیٹی کی ملاقات کے جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔رولا حسنین کو اسرائیلی فوج نے مارچ 2024 میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم سے گرفتار کیا تھا، اس وقت ان کی بیٹی صرف 9 ماہ کی تھی۔رولا حسنین پر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اسرائیلی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی تھی۔خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا گزشتہ روز آغاز ہوا ہے، جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 3 اسرائیلی خواتین کو رہا کیا گیا جبکہ اسرائیل نے 90 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر