کلکتہ ریپ کیس: عدالت نے ملزم سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق 18 جنوری کو عدالت نے سابق پولیس رضاکار سنجے رائےکو کیس میں مجرم قرار دیا تھا جس کا فیصلہ آج 20 جنوری کو سنایا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیاکہ پیش کیےگئے ثبوتوں سے سنجے رائے پر الزام ثابت ہوتا ہے، عدالت نے سنجے کو سزائے موت دینے کی سی بی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمر قید کا حکم دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مجرم نے عدالت میں جرم سے انکار کرتے ہوئےکہا کہ وہ بےگناہ ہے اور اسے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے جب کہ سی بی آئی نے اس سے کچھ دستاویزات پر زبردستی دستخط بھی کرائے ہیں۔
مقتولہ کی والدہ کا عدالتی فیصلے پر ردعمل
مقتولہ ڈاکٹر کی والدہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ مجرم اکیلا نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ اور لوگ بھی تھے، ہمیں انتظار ہے کہ باقی لوگ بھی گرفتار ہوں گے اور انہیں بھی سزا ملےگی۔مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ سنجے کو بائیولوجیکل ثبوتوں کی بنیاد پر سزا سنائی گئی ہے اور دوران سماعت وہ خاموش ہی رہا جو ظاہر کرتا ہےکہ وہ اس جرم میں ملوث ہے تاہم وہ اکیلا نہیں تھا، اس لیے انصاف ابھی مکمل نہیں ہوا، ہم اس کے لیے مزید لڑائی جاری رکھیں گے۔خیال رہےکہ 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی لاش 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے سرکاری میڈیکل کالج کی کلاس سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔خاتون ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف بھارت میں شدید احتجاج کیا گیا تھا اور پورے ملک میں ڈاکٹر سڑکوں پر آگئے تھے جب کہ واقعےکے اگلے روز سنجےرائےکو گرفتار کرلیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر