ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رواں ہفتےکے آغاز میں ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی اموات کی خبریں سامنے آئی تھیں اور شروع میں 11 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی مگر گزشتہ 4 دنوں میں یہ تعداد بڑھ پر 33 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔حکام کے مطابق میتھانول ملی شراب ان ہلاکتوں کی وجہ بنی ہے، میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے اور اسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام کی جانب سے شراب پر ٹیکس بڑھانے کے بعد سے نجی طور پر شراب کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بھی ترکیہ میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں 48 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر