چینی بحری ہسپتال انسان دوست مشن کے بعد وطن واپس پہنچ گیا

ہانگ ژو (شِنہوا) چینی بحری ہسپتال  پیس آرک  اپنے “مشن ہارمونی۔2024” کے دوران 13 ایشیائی اور افریقی ممالک میں انسان دوست طبی خدمات مکمل کرنے کے بعدجمعرات کی صبح ژے جیانگ صوبے کے ژو شان میں ایک بندرگاہ پر پہنچ گیا ۔

16 جون 2024 کو روانگی کے بعد سے جہاز نے 215 دنوں میں30ہزارسے  زائد ناٹیکل میل سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا جس نے مشن سیریز کے لیے اپنی طویل ترین مدت اور سب سے زیادہ وسیع کام کے طور پر ریکارڈ توڑا۔

اس جہاز نے سیچلز، تنزانیہ، مڈ غاسکر، موزمبیق، جنوبی افریقہ، جبوتی اور سری لنکا جیسے ممالک کا دورہ کیا۔

مشن کے دوران جہاز کے طبی عملے نے 82ہزار980مریضوں کا علاج کیا اور ایک ہزار392سرجریز کیں۔ عملے نے پیشہ ورانہ سیمینارز میں شرکت کے علاوہ میزبان ممالک کے ساتھ ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلے بھی کیے۔

پیس آرک چین کا پہلا معیاری بحری ہسپتال ہے جسے خود چین نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔ اگست 2010 میں مشن ہارمونی شروع کرنے کے بعد اس نے 49 ممالک اور علاقوں کا دورہ کیا اور 3لاکھ 70ہزار سے زائد افراد کو طبی خدمات فراہم کیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر