پی ایس ایل 10 میں سرفراز احمد کو کس ٹیم نے منتخب کیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سرفراز احمد پی ایس ایل میں 2016 کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے تاہم کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں دیتے ہوئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے جب کہ شعیب ملک کو سپلیمنٹری پلیئر منتخب کیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں، ہم ان کو چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں ایک نئے رول میں دیکھیں گے۔ندیم عمر کا کہنا تھا کہ آپ اسی سیزن میں سرفراز احمد کو کو چ کے رول میں دیکھیں گے، وہ معین خان کی نگرانی میں سیکھیں گے بھی،میں اور معین خان بیک سیٹ پر ہوں گے اور سرفراز احمد سامنے ہوں گے۔خیال رہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا تھا، پی ایس ایل نائن میں بھی سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کپتان تھے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا، بطورکھلاڑی اور کپتان مجھے جس چیز کی ضرورت تھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مہیا کی۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ گزرے ہر لمحے کو یاد رکھوں گا، میری نیک تمنائیں ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر