گرینیڈا کے وزیر اعظم کاآئندہ 20 برسوں میں چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کی امید کا اظہار

سینٹ جارجز، گرینیڈا (شِنہوا)  گرینیڈا کے وزیر اعظم ڈکن مشل نے کہا  ہے کہ گرینیڈا اور چین کے تعلقات نے گزشتہ 20 برسوں میں مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔

مشل نے اس وقت چین کے سرکاری دورے کے دوران آئندہ 20 برسوں اور اس کے بعد باہمی تعلقات میں مزید ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔

مشل نے گرینیڈا کے دارالحکومت سینٹ جارجز میں شِنہوا کے ساتھ  ایک حالیہ انٹرویو میں  کہا کہ میرے خیال میں صرف ایک چین ہےاور یہ خود ہی واضح ہے۔

انہوں نےچین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد سے اب تک گرینیڈا کے ایک چین کے اصول پر مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مستقل پیشرفت نے دونوں ممالک کو سفارتی، سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، تعلیمی اور عوامی سطح پر فائدہ پہنچایا ہے۔

گرینیڈا مشرقی بحیرہ  کیریبین میں ونڈورڈ جزائر کے جنوبی سرے پر واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔اس کا رقبہ 344 مربع کلومیٹر ہے اور آبادی تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار ہے۔

2018 میں گرینیڈا اور چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

 مشل نے کہا  کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے بلا شبہ گرینیڈا کی ترقی کو فروغ دینے اور گرینیڈا اور چین کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر