چین 2025 میں عالمی امن اور ترقی کو فعال طور پر فروغ د ینے کے لئے تیار

بیجنگ (شِنہوا) بعض خطوں میں جغرافیائی سیاسی تناؤ، بے چینی اور غربت کے تناظر میں دنیا  2025 میں  قدم رکھ رہی ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح اپنے عوام کی بہتر زندگی کی آرزوؤں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور عالمی امن اور ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔

سب سے زیادہ قریب سے دیکھے جانے والے پہلوؤں میں سے ایک چینی معیشت ہےجس نے اندرون اور بیرون ملک بے شمار چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے، خاص طور پر ستمبر کے آخر میں متعارف کرائی گئی متعدد اضافی پالیسیوں کی حمایت کے ساتھ 2024 کے لئے اپنے سالانہ ترقی کے ہدف کو پورا کیا ہے۔

“چین کے خاتمے” کے نظریے کو آگے بڑھانے والوں کی پیش گوئیوں کے باوجود چین اقتصادی ترقی کا دنیا کا سب سے بڑا انجن اور عالمی اقتصادی استحکام کا ایک اہم ستون ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے ساتھ ہی اس کی قوت اور صلاحیت مزید سامنے آنے والی ہے۔

چین کے 14ویں 5سالہ منصوبے کے  آخری سال2025 میں جرات مندانہ اور مئوثر پالیسیاں قوم کی اقتصادی بحالی کو آگے بڑھائیں گی اور مضبوط اور مسلسل ترقی کو یقینی بنائیں گی۔ غیر متزلزل اعتماد کے ساتھ چین عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے جن میں تجارتی تحفظ پسندی اور بیرونی دباؤ شامل ہے۔

اعتماد کا ایک اہم ذریعہ چین کی گزشتہ 4 دہائیوں سے مسلسل کھلے پن کی پالیسی ہے۔ گزشتہ سال کئی اعلی معیار کے اقدامات متعارف کرائے گئے،ان میں پیداوار کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ تک رسائی کی  تمام پابندیوں کو ختم کرنا اور منتخب کردہ آزمائشی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز میں مکمل ملکیتی کاروبار چلانے کی اجازت دینا شامل ہے۔

ان اقدامات میں مزید ممالک کے لیے ویزا فری پالیسیوں کی توسیع اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے 100 فیصد ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیکس کا نفاذ شامل ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر