چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے فوجی تعلقات کی تردید کردی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے ٹیکنالوجی ادارے ٹینسینٹ اور بیٹری بنانے والی معروف کمپنی سی اے ٹی ایل نے امریکی محکمہ دفاع (ڈی او ڈی) کی بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے پر اعتراض کیا ہے۔چینی کمپنیوں پر فوج کی معاونت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں،دونوں کمپنیوں نے اس اقدام کو “غلطی” قرار دیا ہے۔

کمپنی نے منگل کے روز شِنہوا کو ایک بیان میں کہا کہ ٹینسینٹ کو اس فہرست میں شامل کرنا واضح طور پر ایک غلطی ہے۔ کمپنی نے اس طرح کے الزامات عائد کرنے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ کوئی فوجی کمپنی یا سپلائر نہیں ہے۔

ٹینسینٹ نے مزید کہا کہ اس فہرست میں نام شامل ہونے کا اس کے کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم اس “غلط فہمی” کو دور کرنے کے لئے وہ متعلقہ امریکی حکام کے ساتھ مل کر کام کر یں گے۔

سی اے ٹی ایل نے بھی اس شمولیت کو ’’غلطی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کبھی بھی فوج سے متعلق کسی کاروبار یا سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔

بیٹری ساز کمپنی نے شِنہوا کو ایک بیان میں کہا کہ اس شمولیت سے سی اے ٹی ایل کو امریکی محکمہ دفاع کے علاوہ دیگر اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے سے نہیں روکا گیا اور توقع ہے کہ اس کے کاروبار پر کوئی خاص منفی اثر نہیں پڑے گا۔

سی اے ٹی ایل کا کہنا ہے کہ ہم اپنی کمپنی اور مجموعی طور پر شیئر ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لئے ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی سمیت غلط طریقے سے شمولیت سے نمٹنے کے لئے محکمہ دفاع کے ساتھ فعال طریقے سے رابطے میں رہیں گے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر