ایران میں گزشتہ سال 901 افراد کو مبینہ طور پر سزائے موت دی گئی: اقوام متحدہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رپورٹ کے مطابق ان میں سے تقریباً 40 افراد کو گزشتہ سال دسمبر میں ایک ہفتے کے دوران سزائے موت دی گئی۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ ایران میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں اضافہ پریشان کن ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران میں سنگین جرائم بشمول قتل، منشیات کی فروخت اور جنسی زیادتی کے جرائم پر سزائے موت دی جاتی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال سزائے موت پانے والے افراد میں سے اکثر کو منشیات سے متعلق جرائم پر سزا دی گئی تاہم 2022 کے مظاہروں کے حوالے سے گرفتار مظاہرین کو بھی سزائے موت دی گئی۔ایران میں خواتین کو بھی سزائے موت دیے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ناروے سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم آئی ایچ آر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایران میں کم از کم 31 خواتین کو بھی سزائے موت دی گئی۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر