اٹلی کی وزیر اعظم تنقید کی زد میں گھرے ایلون مسک کی حمایت میں سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جارجیا میلونی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے ان کے بارے میں ہونے والے منفی تبصروں پر تنقید کی۔اطالوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جارجیا میلونی نے کہا کہ مسک کو صرف اس وجہ سے ایک ’مانسٹر‘ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ کچھ لوگوں کے نزدیک ان کے مخالف نظریات کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسک پر تنقید اُن کے سیاسی نظریات اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قریبی تعلقات کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔جارجیا میلونی نے ایلون مسک سے دوستی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’ہم دونوں ایسے لوگ ہیں جن کے درمیان ایک بہترین تعلق ہے، ایلون مسک ایک شاندار انسان ہیں اور ان سے بات چیت ہمیشہ دلچسپ ہوتی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایلون مسک ہمارے دور کی ایک بڑی شخصیت اور ایک غیر معمولی موجد ہیں، جو ہمیشہ مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں‘۔جارجیا میلونی نے ناقدین کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ جو لوگ کل تک ایلون مسک کو ایک ذہین فرد سمجھتے تھے، آج انہیں ایک عفریت قرار دے رہے ہیں، صرف اس لیے کہ انہوں نے ایک ایسی سیاسی سمت کا انتخاب کیا ہے جسے کچھ لوگ غلط سمجھتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ ایسے طریقے سے سوچنے سے گریز کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جارجیا میلونی کو ایٹلانٹک گلوبل سیٹیزن ایوارڈ دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انہیں کسی ایسی شخصیت کو یہ ایوارڈ دیتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے جس کا باطن اس کے ظاہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایلون مسک اور جارجیا میلونی کے درمیان تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس کی ایلون مسک نے تردید کی تھی۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر