اس موسم کی سوغات کینو روزانہ کھانے کے بہترین فوائد جان لیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کینو وہ پھل ہے جس کی سب سے زیادہ پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے۔موسم سرما کی اس سوغات میں متعدد ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔تو وہ فوائد جانیں جو روزانہ کینو کھانے سے ہمارے جسم کو ہوتے ہیں۔
نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
کینو کھانے کا ایک بڑا فائدہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانا ہے۔کینو آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں جس کے باعث غذائی نالی پر دباؤ نہیں پڑتا۔اگر اکثر بدہضمی کے شکار رہتے ہیں تو ناشتے میں کینو کا جوس پینے سے نظام ہاضمہ کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔روزانہ کھائی جانے والی وہ چیز جو پیٹ پھولنے، موٹاپے، بلڈ پریشر اور گردوں کے امراض کا شکار بناسکتی ہے
سینے میں جلن یا تیزابیت میں کمی
اگر اکثر سینے میں جلن یا تیزابیت کا سامنا ہوتا ہے تو کینو کا استعمال کرنا مفید ہو سکتا ہے۔اس پھل میں ایسے منرلز موجود ہوتے ہیں جو معدے کی تیزابیت کو کم کرتے ہیں۔ایسا مانا جاتا ہے کہ روزانہ کینو کو کھانے سے سینے کی جلن کی شکایت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
وٹامن سی اور منرلز سے بھرپور
کینو میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔یہ وٹامن جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹ کا کام کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے موسمی نزلہ زکام سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔اسی طرح وٹامن سی سے جِلد کے خلیات کو نقصان دہ مالیکیولز سے تحفظ ملتا ہے جبکہ جھریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔وٹامن سی میٹابولزم کے افعال بھی بہتر کرتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوتا ہے۔
جسمانی توانائی میں اضافہ
کینو کھانے کی عادت سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔اس میں موجود کاربوہائیڈریٹس سے جسمانی توانائی کی سطح بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔اگر ورزش کرتے ہیں یا روزمرہ کی مصروفیات تھکا دیتی ہیں تو کینو کا استعمال جسمانی توانائی کو دن بھر میں مستحکم رکھنے کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔
کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرنا ممکن
کینو کھانے کی عادت سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔
کیلشیئم سے بھرپور
دیگر ترش پھلوں کے مقابلے میں کینو میں کیلشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔کیلشیئم ایسا غذائی جز ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر