اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یہ لڑائی ہار جاتے ہیں تو پاکستان ہار جائے گا،پارٹی پوری جیل میں ہے،بانی کے باہر آنے کا انتظار ہی کر رہا تھا، ،انتظارہی کرتا رہوں گا، موجودہ قیادت کی غلطی لیگل اسٹریٹجی کو سیاسی اسٹریٹجی پر ترجیح دینا ہے، حامد خان اور شبلی فراز نے کور کمیٹی کا فیصلہ رد کیا اور کہا ہم پارلیمنٹ میں کردار ادا کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں،وہ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے میں پی ٹی آئی میں نہیں،پی ٹی آئی میں نہ ہوتا تو آج فارم 47پر وزیر ہوتا،بانی پی ٹی آئی یہ لڑائی ہار جاتے ہیں تو پاکستان یہ لڑائی ہار جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں 22کروڑ عوام کی بھی کوئی عزت ہو،بانی پی ٹی آئی ہار جائیں گے تو 22کروڑ عوام ہار جائیں گے،پارٹی اس وقت ہے کون، پارٹی پوری جیل میں ہے،بانی کے باہر آنے کا انتظار ہی کر رہا تھا، کوئی بات نہیں کر رہا تھا،انتظارہی کرتا رہوں گا تو بانی پی ٹی آئی13ماہ سے اندر ہیں، آئندہ بھی اندر ہی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ لیڈر شپ کی غلطی لیگل اسٹریٹجی کو سیاسی اسٹریٹجی پر ترجیح دینا ہے، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی ایڈوائس چاہیے اور سیاسی اسٹریٹجی کا نتیجہ چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ دیا، 9فروری کو الیکشن عوام کے سامنے چوری ہو رہا تھا،حامد خان اور شبلی فراز نے کور کمیٹی کا فیصلہ رد کیا،حامد خان اور شبلی فراز نے کہا ہم پارلیمنٹ میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری ہو رہا ہے اور یہ کہتے ہیں پارلیمنٹ میں کردار ادا کریں گے،پارلیمنٹ میں پہنچنے ہی نہیں دیا جا رہا تو پارلیمنٹ میں کیا کردار اداکرتے،8,9فروری کوحامد خان، شبلی فراز نے احتجاج کو مسترد کر دیا تھا،کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے تو میڈیا پر آ کر بھانڈا ہی پھوڑ دیا تھا، لیاقت چھٹہ نے چیف الیکشن کمشنر پر دھاندلی میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے لیاقت چٹھہ کے الزامات پر کچھ نہیں کیا،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں،کیا (ن) لیگ لاور پیپلز پارٹی پر چھوڑ دیا جائے کہ ہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالیں، اس وقت اسٹریٹجی یہ ہونی چاہیے بھی کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ساری آڈیوز ختم کرانے میں بہت ساتھ دیا، فیصل واوڈا سمیت کئی دوست ہیں جنہوں نے بہت خیال رکھا، شیخ وقاص اکرم ایسے ہی مامے بن گئے ان کو تو میں نے کچھ نہیں کہا تھا، شیخ وقاص کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہیں، ایم این اے کی ٹکٹ لی اور اسمبلی میں چلے گئے،لوگوں کی تکلف کا مذاق نہیں اڑانا چاہتا،حماد اظہر، شیخ وقاص جیسے لوگوں نے جو قربانی دی اس کی تعریف کرتا ہوں، یہ کہنا کہ ہم پارٹی چھوڑ کر چلے گئے تو ایسے کہنا درست نہیں، بہت ظلم ہوا ہے، بہت سی کہانیاں سامنے آ گئی ہیں اور بہت سی سامنے آئیں گی،یہ درست ہے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ میری ملاقات طے تھی، جیل کے باہر میںنے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کاحصہ ہوں،، مجھے پیغام آیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مجھ سے ملنا چاہتے ہیں،میں نے جواب دیا کہ مجھ پر 47کیسز ہیں ان کو بھگت رہا ہوں،موجودہ قیادت کو پتہ چلا تو بانی کے پاس جا کر انہوں نے رونا شروع کر دیا،بانی کو انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو واپس نہ لیں تو انہوں نے کہا چلیں بعد میں دیکھ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رئوف حسن کہتے ہیں کہ میں کرپشن کیسز پرجیل میں تھا،شرم آنی چاہیے کہ مجھ پر انہوں نے ایسے الزامات لگائے، مجھ پر کیس ہے کہ میں لاہور میں ڈاکا مارا اور ایک موبائل فون چوری کیا،دوسرا کیس ہے جہلم میں بطور وزیر سائنس ڈاکا مارا اور 4بوری کھاد اور 6چارپائیاں لے گیا۔
بانی پی ٹی آئی یہ لڑائی ہار جاتے ہیں تو پاکستان ہار جائے گا، فواد چوہدری



