ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ وزیر اعظم نے یہ بات معروف کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی جن میں شہزاد سلیم، زید بشیر، مصدق ذوالقرنین اور شہریار چشتی شریک تھے۔وفد نے وزیراعظم کو ملکی معیشت درست سمت میں گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور بجٹ کی کاروباری برادری میں پذیرائی سے متعلق آگاہ کیا۔ و زیر اعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ اقدامات کے نفاذ کے لیے حکومتی ٹیم سرگرم ہے، ملکی برآمدات اولین ترجیح ہے، برآمدی صنعت کی ترقی کے لیے بجٹ اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعت، زراعت اور آئی ٹی شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صنعت ، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی )آ کے شعبوں میں ترقی سے معیشت مزید استحکام ہوگی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر