راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت اور وادی تیرہ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ۔وادی تیرہ میں خفیہ معلومات پر کئے گئے پہلے آپریشن میں 7دہشت گرد مارے گئے جس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد نجیب عرف عبدالرحمن اور اشفاق عرف معاویہ بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت میں کئے گئے دوسرے آپریشن میں مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، دھماکا خیز مواد اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
خیبرپختونخوا، سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 9دہشتگرد ہلاک



