افغانستان سے متعلق دوحہ مذاکرات آج شروع ہونگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) افغانستان سے متعلق دوحہ مذاکرات آج (اتوار سے ) سے شروع ہوں گے، پاکستان کا وفد دوحہ قطر میں مذاکرات میں شرکت کرے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ احمد نسیم وڑائچ وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری مغربی ایشیا ہیں۔اقوام متحدہ کی میزبانی میں تیسرے 2 روزہ دوحہ مذاکرات آج 30 جون سے شروع ہوں گے۔ رواں برس تیسرے دوحہ مذاکرات و کانفرنس میں افغان عبوری حکومت باقاعدہ شرکت کرے گی۔افغان طالبان عبوری حکومت نے گزشتہ دوسرے دوحہ مذاکرات میں افغان خواتین و سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت پر بائیکاٹ کیا تھا، پہلی بار دنیا بھر کے افغانستان پر خصوصی نمائندے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کے سامنے بیٹھیں گے۔ تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان، افغانستان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے پر پیش رفت خارج از امکان ہے۔ مذاکرات میں افغانستان کی سلامتی کی صورت حال، افغانستان میں انسداد منشیات، پوست کی کاشت کی حوصلہ شکنی، ماحولیاتی تبدیلیوں و صحت عامہ کی صورتحال پر بات چیت ہو گی جبکہ ترجیحی طور پر افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، منجمد اثاثوں :مالی امداد اور افغانستان میں بینکنگ چینلز پر پر تبادلہ خیال ہوگا۔مذاکرات میں 25 ممالک کے سفارت کاروں اور خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ دوحہ مذاکرات میں امریکا کے تھامس ویسٹ، چین کے ژوئی ژیاو ینگ، ایران کے حسن کاظمی قمی، یورپی یونین کے ٹامس نکلسن، برطانیہ کے نائیگل کیسی سمیت متعدد خصوصی ایلچی برائے افغانستان شرکت کر رہے ہیں۔ دوحہ مذاکرات میں میزبان جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور نمائندہ خصوصی بھی شرکت کریں گے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر