بانی پی ٹی آئی کوجیل سے باہر آنے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں، نبیل گبول

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے لیکن انہیں جیل سے باہر آنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔نبیل گبول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ن لیگ کی حکومت دھکا سٹارٹ پرچلا رہے ہیں جس دن دھکا دینا بند کردیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی۔ ملک میں غیریقینی صورتحال کاذمہ دارصرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے، اگر ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گے تو نہ اڈیالہ رہے گا اور نہ ہی پارلیمنٹ ہوگی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے لگتا ہے بانی تحریک انصاف جیل سے باہر آجائیں گے لیکن انہیں باہر آنے میں بھی 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔اگر بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گے اور حکومت چلتی رہے گی، وہ گارنٹی دے کر باہر آئیں گے اور جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت کا ووٹ ملا مگر50 فیصد انہیں نوازا بھی گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر