فواد چو ہدری کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، حامد خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چو ہدری کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ، فواد چوہدری کو پارٹی میں واپسی کا کوئی حق نہیں ،فواد اور عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے تھے جو پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں حامد خان نے کہا کہ فواد چو ہدری کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ اور عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے تھے جو پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اس فواد چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انھیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں ۔حامد خان نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلافات اور تنقید ہوتی ہے، عمر ایوب کا استعفی آپسی اختلافات کی وجہ سے نہیں ہے، ہمارے وکلا پوری دلچسپی کے ساتھ کیسز لڑ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر