خیبرپختونخوا کو 590 ارب روپے دینے کا وزیراعظم کا بیان جھوٹ ہے، بیرسٹر سیف

پشاور(نیشنل ٹائمز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو 590 ارب روپے دینے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا بیان جھوٹ ہے۔ وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ رقم 2010 میں سوات آپریشن کے تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی، این ایف سی کے تحت بقایا جات تاحال نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل ٹولہ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کر رہا ہے، عزم استحکام سے متعلق نااہل ٹولے نے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کا خاتمہ صوبے سے زیادہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر