ماضی کی مقبول فلم چوڑیاں کا ریمیک بنانے کا اعلان

لاہور (نیشنل ٹائمز) معروف فلم ساز سید نور نے ماضی کی اپنی مقبول پنجابی فلم چوڑیاں کا ریمیک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ صائمہ نور اس کی ہدایت کاری دیں گی۔سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں سید نور نے صحافی کو بتایا کہ مداحوں کی پر زور فرمائش پر ماضی کی مقبول فلم کا ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے تصدیق کی کہ نئی فلم میں کوئی بھی پرانی کاسٹ نہیں ہوگی، البتہ نئی فلم کے کردار وہی پرانے رکھے جائیں گے لیکن تمام کاسٹ نئی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ نئی چوڑیاں کی ہدایت کاری صائمہ نور دیں گی جب کہ وہ فلم کی کہانی لکھنے سمیت اسے پروڈیوس کریں گے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کب تک چوڑیاں کا ریمیک بنایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ ایک سال کے اندر نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی اور ممکنہ طور پر فلم 2026 کے آغاز تک سامنے آئے گی۔پہلی چوڑیاں فلم 1998 میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں صائمہ، معمر رانا، نرگس اور شفقت چیمہ سمیت دیگر نے اداکاری کی تھی اور اس کا شمار اس وقت کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔چوڑیاں اب تک کی دوسری پاکستانی فلم ہوگی، جس کا ریمیک بنے گا، اس سے قبل دی لیجنڈ آف مولا جٹ پرانی مقبول فلم مولا جٹ کا ریمیک تھی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر