عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ،کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو بے گھر کیا جائے گا، سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے، کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو بے گھر کیا جائے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں عزم استحکام پر سیاست کر رہی ہیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کثیرالجہتی پالیسی ترتیب دی جائے گی، منشیات کی روک تھام، دہشت گردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی ہوگی اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہو رہا ہے، عزم استحکام کے ذریعے اسمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ روزانہ 6 ملین لیٹر تیل ایران سے اسمگل ہوتا ہے، روزانہ 3 ٹن منشیات پکڑی جاتی ہے، غیر قانونی ذرائع آمدنی سے دہشت گردی کی اعانت ہوتی ہے، جبکہ غیر قانونی سگریٹ سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر