مکہ مکرمہ (نیشنل ٹائمز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے مکہ مکرمہ میں نکاح کر لیا۔محمد وسیم جونیئر نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ میں تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ دوسری تصویر میں وسیم جونیئر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ میں نکاح اور اہلیہ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔وسیم جونیئر پاکستان کی تینوں فارمیٹ میں نمائندگی کر چکے ہیں۔قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے تبصرے بھی لکھا کہ ماشااللہ، بہت بہت مبارک۔عامر جمال نے تبصرہ کیا کہ ماشااللہ ، ماشااللہ، جانان آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔ خوشحال رہو۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے مکہ میں نکاح کرلیا



