میں اور میری جماعت مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی اتحاد کی مخالفت کرتے ہیں، حامد رضا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میں اور میری جماعت مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی اتحاد کی مخالفت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ عمر ایوب نے ذاتی کیسز کا سامنا کرنے کیلئے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا، پی ٹی آئی جو کچھ بھی کر رہی ہے بانی کی مرضی کے مطابق کر رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی حکومت کو وقت دیں، اگر اس وقت تک بانی کو رہا نہیں کرتے تو ہمیں مستعفی ہوجانا چاہیے، اصولی طور پر مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہئیں، اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دیتے تو پھر ہماری طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو دے دیں۔حامد رضا نے کہا کہ شیر افضل مروت کو میڈیا پر شبلی فراز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے تھا، شیر افضل مروت کو اگر کوئی تحفظات تھے تو پارٹی کے اندر بات کرتے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتہ وار بریفنگ دی جاتی ہے اور ہفتہ وار ان سے ہدایات لی جاتی ہیں، اگر لوگ چاہتے ہیں ہم بندوقیں ہاتھ میں پکڑ کر نکلیں تو یہ ممکن نہیں، تشدد کی طرف جانا ہماری پالیسی ہے ہی نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر