ملکی معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے، شہبازشریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ملکی معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے ،ہمیں مل جل کر ملکی ترقی کے لیے کام کرنا ہے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت جمعہ کو وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایپیلیٹ ٹریبیونلز ان لینڈ ریونیو کے قیام کے حوالے سے کام کو آغاز ہو چکا ہے ۔ ان ٹریبیونلز میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے شفاف تحریری امتحان کا انعقاد کیا جائے گا ۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر ملکی ترقی کے لیے کام کرنا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایف بی آر کے مختلف عدالتوں اور ٹریبونلز میں زیر التوا کیسز کے حوالے سے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیکس سے متعلق مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے ان لینڈ ریونیو ایپیلیٹ ٹریبیونلز کے ساتھ کسٹمز ایپیلیٹ ٹریبیونلز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔وزیراعظم نے ایف بی آر کے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے اعزاز دینے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت بھی کی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر