پاکستان کا جوابی وار، قومی اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کونسل نے قرارداد کی مخالفت، ایوان میں شدید نعرے بازی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )پاکستان کا امریکہ پر جوابی وار ،قومی اسمبلی نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی تاہم سنی اتحاد کونسل نے قرارداد کی مخالفت کی اور ایوان میں شدید نعرے بازی کی۔جمعہ کے روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد کی تحریک حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان، امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، ایوان فروری 2024 کے انتخابات میں پاکستانیوں کے ووٹ کے استعمال کے بارے میں ریمارکس پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ انتخابات میں کروڑوں پاکستانیوں نے ووٹ دئیے ہیں اور امریکی قرارداد مکمل طور پر حقائق پر مبنی نہیں۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے جو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔ قراردادمیں کہا گیا ہے کہ ایوان، امریکا اور عالمی دنیا سے غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ امریکی کانگریس کو غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہیے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان چاہتا ہے کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہوں۔ ایوان، امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر باہمی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اور مستقبل میں امریکی ایوان نمائندگان سے مثبت کردار کی توقع رکھتا ہے۔رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نے امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے 25 جون کو پاکستان کے حوالے سے منظور کی گئی قرارداد کا نوٹس لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں اس طرح کی مداخلت نامناسب ہے، یہ کسی صورت عالمی طاقتوں کو زیب نہیں دیتا کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے۔اپوزیشن کی جانب سے شور شرابے پر شائستہ پرویز ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ساری دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شرم آتی ہے کہ اس وقت پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہو رہا ہے اور یہ لوگ اس حملے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندرونی معاملات پر بیرونی طاقتیں مداخلت کر رہی ہیں، ہمیں ان طاقتوں کی روک تھام کرنی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ان اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے، لیکن یہ لوگ اندرونی مداخلت پر ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ملک کی خودمختاری کا سوال ہے۔اس موقع پر شگفتہ جمانی نے کہا کہ اپنے آپ کو پاکستانی کہلانے کا حق نہیں، یہ ہمارا ملک ہے اور ہمارے ملک میں مداخلت چھوڑ دیں ۔ ن کا کہنا تھا کہ ابھی غصہ بھی بہت ہے لیکن ان لوگوں کا رویہ دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا ہے، ہم امریکا کو خبردار کر رہے ہیں کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت چھوڑ دیں، یہ ہمارا ملک ہے۔انہوں نے امریکا کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ تم نے پوری دنیا میں دہشت گردی مچائی ہوئی ہے، ہم تمہیں پاکستان میں دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے اور ایسے لوگوں کو ڈوب مرنا چاہیے جو ان کے کندھوں پر چڑھ کر آتے ہیں۔اپوزیشن کو انہوں نے کہا کہ کل تو کہہ رہے تھے ہمارا امریکا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور آج امریکا کے حق میں کتابیں پھاڑ رہے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت اور ایوان میں شدید نعرے بازی کی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور سائفر سائفر اور شیم شیم کے نعرے لگائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر پیش قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں نے کہا افغانستان سے دہشت گردی ہوئی تو جواب دیں گے، عوام اور ملک کی حفاظت کیلیے ہمیں حق ہیکہ اس کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں خونریزی کے لئے استعمال ہو رہی ہے،ہمیں حق پہنچتا ہے کہ اپنے دشمنوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کریں، اگر افغانستان اور پاکستان امن میں رہنا چاہتے ہیں تو یہ سب سے اچھی بات ہو گی، افغانستان سے پاکستان میں خونریزی کے معاملے پر سیاست نہ کریں، اپوزیشن دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے تو انکی مرضی ہے۔خواجہ آصف کے خطاب کے دوران بھی اپوزیشن نے شور شرابا جاری رکھا۔امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی اور قرارداد پر شگفتہ جمانی، ڈاکٹر مہیش ملانی، منزہ حسن، نزہت صادق، شائستہ پرویز ملک اور شذرہ منصب نے دستخط کیے۔اس دوران قومی اسمبلی میں قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا ۔بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر