قومی اسمبلی، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کی شدید مخالفت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔جمعہ کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کو منظور کر لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کی اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی، تاہم حکومت کثرت رائے سے بل منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابی عذرداریوں پر الیکشن ٹریبونل تعیناتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیدیا گیا ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی ہے، الیکشن ٹریبونل میں صرف ریٹائرڈ ججز تعینات ہوں گے، گزشتہ قانون کے تحت حاضر سروس جج ٹریبونل میں ہوتے تھے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حاضر سروس ججز کے پاس وقت کم ہوتا ہے، ان کی مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں ، عدالتوں میں کیسز زیادہ ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر