بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، صوبے میں رواں سال کیسز کی تعداد 6 ہوگئی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان سے رپورٹ ہوا جہاں تقریبا 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔قلعہ عبداللہ سے تین روز قبل بھی پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد قلعہ عبداللہ سے رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 اور صوبے میں مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔بلوچستان سے اب تک قلعہ عبداللہ سے پولیو کے تین کیسز کے علاوہ کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی اور چمن سے پولیو کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا۔قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہونیوالے پولیو کے شکار بچے کے حوالے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی آیا کہ اسے پولیو سے بچاو کی ویکسین پلائی گئی تھی یا نہیں۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر