بجلی کمپنیوں کو شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا پابند کردیا، وزیر توانائی سندھ

کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کو شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا پابند کردیا ہے۔کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو چیفس کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے پابند کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کریں، اور جس وقت گرمی زیادہ ہے تو اس وقت لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جس وقت لوڈشیڈنگ ہوگی، اس وقت کا بھی پہلے بتا دیا جائے گا۔ اسی طرح اووربلنگ کا مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ خاص طور پر وہ علاقے جہاں 100 اور 200 یونٹ والے صارفین ہیں اور بلنگ 100 فیصد ہے، وہاں زیرو لوڈشیڈنگ ہوگی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنے عوام کے ساتھ ہے۔ ہم نے حکام کو پابند کیا ہے گرمی کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ اب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ جو ہم نے عمارتیں سولرائز کی ہیں، تو اس کا رزلٹ دیکھ کر آگے فیصلہ کریں گے۔قبل ازیں وزیر توانائی و پلاننگ و ڈویلپمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ و وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری توانائی سندھ مصدق احمد، کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے اعلی افسران بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کے اضافے سے عوام کو درپیش مشکلات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی وزرا نے اجلاس میں کہا کہ رات سونے کے اوقات میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کسی صورت لوڈشیڈنگ نہ کرے۔ رات کو 10 بجے سے صبح 6 بجے تک تینوں ادارے لوڈشیڈنگ نہ کریں، اس کے لیے سسٹم تشکیل دیا جائے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے سندھ حکومت پر واجبات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی۔ سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ حیسکو اور سیپکو جلد ہی سرکاری اے ایم آر میٹرز کی تنصیب کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے بلز کی ریکنسائل کرکے اداروں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ سندھ بھرمیں طویل لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو نہ دے۔ کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ کے الیکٹرک کو سخت ترین موسم میں انسانی جانوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ اتنی شدید گرمی میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر