بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے لائنیں لگی ہوئی ہیں، باقیوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہت تلخیاں ہیں،انہیں کسی صورت باہر نہیں آنے دیا جائے گا انہیں اندر ہی رکھا جائے گا،میری کتاب آنے والی ہے اس میں بڑے انکشافات ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے لائنیں لگی ہوئی ہیں، باقیوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں،شاہ محمود قریشی کبھی بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عدت کے دوران نکاح کیس کا فیصلہ غیر متوقع نہیں،بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنے کا مطلب حکومت کا نظام لپیٹاجائے گا،بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہت تلخیاں ہیں،انہیں کسی صورت باہر نہیں آنے دیا جائے گا انہیں اندر ہی رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میری کتاب آنے والی ہے اس میں بڑے انکشافات ہیں،عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین دوست، انہیں پارٹی بنانے سے روکا تھا،عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین کو کہا تھا آپ کو کچھ نہیں ملنے والا،وہ کہتے تھے 35 سے 40 سیٹیں مل جائیں گی،میں نے انہیں کہا تھا اگر آپ کو یہ سیٹیں مل گئیں تو نواز شریف کو کیا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج جہاں تک پہنچی ہے اس میں ہمارا رول ہے،اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی ہوئی ہی نہیں،بانی پی ٹی آئی سازشی بالکل نہیں ہیں،ہم نے دوراقتدار کے اپنے سارے سال وار اکانومی میں گزارے ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے لائنیں لگی ہوئی ہیں، باقیوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کبھی بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر