جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان، بالائی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کا خطرہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم اس دوران ملک کے بالائی علاقے شدید موسمی صورت حال کا سامنا کرسکتے ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کے دوران زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس سے دریاں کے بہا میں اضافہ ہوگا اور سیلابی کیفیت رہے گی۔ پاکستان کے آبی وسائل کا منبہ انڈس ریور واٹر سسٹم ہے اور دریا ئے جہلم اور اس کے معاون دریا انڈس ریور واٹر سسٹم میں اپنا خاطر خواہ حصہ ڈالتے ہیں ۔موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے اس میں شک نہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے عمل کو انسان تبدیل نہیں کر سکتا لیکن کلائمٹ چینج رزیلینٹ معاشرہ قائم کرکے اس کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر