جنوبی افریقا افغانستان کو 9وکٹوں سے ہراکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ٹرینیڈاڈ (پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے 9وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی افریقی بولرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جیت کیلئے صرف 57رنز کا ہدف دیا، جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 1وکٹ کے نقصان پر 8.4اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.5اوورز میں افغانستان کی پوری ٹیم محض 56رنز بنا کر آل آئوٹ ہوئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی، کوئی بیٹر جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ نہیں کر سکا۔افغانستان کی جانب سے صرف عظمت اللہ عمر زئی 10رنز بنا سکے ہیں، رحمان اللہ گر باز، محمد نبی اور نو ر احمد صفر پر آئوٹ ہو ئے۔ابراہیم زدران 2،گلبدین نائب 9، ننگیالیا خروٹے2، کریم جنت 8، راشد خان 8 اور نوین الحق 2رنز اسکور کر پائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3، 3جبکہ رباڈا اور اینرک نوکیا نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کیخلاف اننگز اوپن کرنے کیلئے آنے والے جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 5رنز بنا کر پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس نے 29اور کپتان ایڈرن مارکرم نے 23رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں کردار ادا کیا۔افغانستان کی جانب سے اننگز کی واحد وکٹ فضل حق فاروقی نے حاصل کی۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کیلئے افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں مد مقابل تھیں۔واضح رہے کہ افغانستان نے سپر 8مرحلے میں ایونٹ کی خطرناک ٹیم آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر