جے یو آئی کے ساتھ کسی بھی معاملے میں نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی یہی ہے کہ کسی بھی معاملے میں جمعیت علما اسلام کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ایک انٹرویو میں حامد رضا نے کہا کہ ماضی میں آپریشنز کی حمایت کرنے پر لاشیں بھی ہمارے ہی گھروں میں آئیں، کسی نئے آپریشن کی ماضی کی طرح حمایت نہیں کرسکتے ، اب جواز پیش کرنا ہوگا، بتانا پڑے گا آپریشن کس کس کے خلاف اور کن کن علاقوں میں ہوگا؟۔سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ کے پی میں آپریشن کی باتیں ہو رہی ہیں حالانکہ ضرورت جنوبی پنجاب میں ہے، جنوبی پنجاب کو کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسندوں سے پاک کرنا ہوگا۔حامد رضا نے کہا کہ کے پی میں آپریشن سے پی ٹی آئی حکومت کو کمزور کرنے کا تاثر ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بیٹھ کر کہہ دیا اور آپریشن شروع ہوگیا ، یہ کوئی طریقہ نہیں، معاملہ آپریشن کا ہی کیوں نہ ہو ، جے یو آئی کے ساتھ نہ بیٹھنا ہماری پارٹی پالیسی ہے، گرینڈ اپوزیشن الائنس میں بھی سنی اتحاد کونسل کی طرف سے نہیں بیٹھیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر