قومی اسمبلی، وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زر منظور کرلیے گئے۔ نئے مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ کی قومی اسمبلی سے شق وار منظوری کا عمل جاری ۔ ایوان میں مختلف وزارتوں اور ڈویشنز کے مطالبات زر منظور کرلے گئے جس میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات زر منظور کیے گئے۔ علاوہ ازیں انٹیلی جنس بیورو کا 18 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد، ہوا بازی ڈویژن کے 26 ارب 17 کروڑ 10 لاکھ 93 ہزار کے 3 مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے 7 ارب 26 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار کے 2، وزارتِ تجارت کے 22 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ 47 ہزار روپے کے 2، مواصلات ڈویژن کے 65 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار کے 4 اور دفاعی پیداوار ڈویژن کے 4 ارب 87 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے 2 مطالباتِ زر منظور کرلیے گئے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر