پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔یہ فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا ۔ جس میں پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا۔اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شہلا رضا، شازیہ مری، موسی گیلانی، آغا رفیع اللہ اوردیگرپی پی اراکین اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پی پی قیادت پارلیمانی اجلاس میں اراکین سے ن لیگ سے کیے گئے پاور شئیرنگ فارمولا کے معاہدے سے متعلق آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ پارلیمانی اجلاس میں پی پی اراکین سے مشاورت کی گئی، ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی سے بجٹ کو ووٹ دینے کے معاملے پر رائے لی گئی، جبکہ پارلیمانی پارٹی کی توثیق پر بجٹ کو ووٹ دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر نے کہا کہ پارٹی وفاقی بجٹ کو ووٹ دے گی، ن لیگ اور پی پی کے درمیان حکومت سازی پر معاہدہ ہوا تھا۔ پی پی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی ادوار منعقد ہوئے، وزیراعظم سمیت وزراء مذاکرات میں شریک ہوئے۔نوید قمر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات میں مطالبات سے آگاہ کیا، چاروں صوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، بدقسمتی سے پی ایس ڈی پی پر حکومت نے مشاورت نہیں کی ۔ اجلاس کے بعد پی پی پی کی ترجمان شازیہ مری نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی اجلاس بجٹ سے متعلق ہوہوا جبکہ اجلاس میں ارکان نے اپنی تجاویز دی، اس کے علاوہ پارٹی چئیرمین کو اپنے ممبران کو ہر طریقے سے سپورٹ کرنا ہوتا ہے۔شازیہ مری نے مزید یہ بھی کہا کہ حکومت سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا گیا جبکہ اجلاس میں حکومت کی یقین دہانیوں کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعدبلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہائوس سے واپس روانہ ہوگئے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر