آپریشن عزم استحکام کے آغاز سے قبل اِن کیمرا میٹنگ میں بحث کرائی جائے گی، حکومت کی یقین دہانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آپریشن عزم استحکام شروع کیے جانے سے قبل اس کے بارے میں ان کیمرا میٹنگ میں بحث کرائی جائے گی اس کے بعد یہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔وزیر قانون نے حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی منگل کو چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں کرائی۔اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ آپریشن کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ایک ادن پہلے بھی وضاحت آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن پر پہلے کابینہ اور پھر قومی سلامتی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔ وزیر قانون نے کہا کہ مجھے گزشتہ روز ڈانٹا گیا، عزم استحکام آپریشن کے بارے میں قرارداد پر میں نے چھپ کر تو دستخط نہیں کرائے، میں نے انھیں کہا بے ضرر سی قرارداد ہے، آپریشن پر ایک دن پہلے بھی وضاحت آچکی، میں نے قومی اسمبلی میں بھی کہا تھا آپریشن پہلے کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے پیپلز پارٹی اور حکومت کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں سمیت دیگر معاملات میں نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور چیئرمین سینیٹ سے نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں ایک قرارداد پیش کی گئی یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ کثرت رائے کی بنیاد پر ایک قرار داد منظور کرالی مگر ہمیں دکھایا تک نہیں۔ درخواست ہے کہ اگر اس ایوان کو بیلنس طریقے سے چلانا ہے تو چلائیں۔جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر