علی امین نے آپریشن کی بالکل بھی حامی نہیں بھری، عمر ایوب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے آپریشن عزم استحکام کی بالکل حامی نہیں بھری، صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی بات کی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے متعلقہ اجلاس میں آپریشن کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مجموعی آپریشن سے ہم نے خون کا نذرانہ دیا ہے، ایسے آپریشن سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، کہا جا رہا ہے اس سے ترقی ہو گی جو غلط ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کا پہلا قانون آئین کی بالادستی ہے، مجموعی آپریشن تحریک انصاف کو کسی صورت منظور نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین نے آپریشن سے متعلق بالکل حامی نہیں بھری، انہوں نے صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی بات کی ہے۔عمرایوب نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ایک جگہ پر ہوتا ہے جو سالوں سے چل رہا ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سی ٹی ڈی کرتی ہے جو پہلے سے ہی چل رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر