اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کامقدمہ ، انسدادہشت گردی عدالت کا عادل راجہ، حیدر مہدی سمیت 6 ملزمان کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں اشتہاری ہونے پر یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی جائیداد ضبط اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے اشتہاری ملزمان یوٹیوبر عادل راجہ ، شاہین صہبائی ، میعد پیر زادہ ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کیخلاف بڑا حکم ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ اور نائیکوپ جبکہ ایف آئی اے کے ڈی جی کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی بلاک کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی جبکہ ملزمان کیخلاف استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند بھی کرلیے گئے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دس جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی جبکہ جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات بھی جاری کردیے۔واضح رہے کہ عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کے خلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے مقدمات درج ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر