دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے نہیں روکا جاسکتا، شازیہ مری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پی پی کی جانب سے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے نہیں روکا جاسکتا۔ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں عزم استحکام آپریشن پر بات ہوئی، پیپلزپارٹی دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف ہے اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر سیاسی فریقین کو آن بورڈ نہیں لیا گیا، ہم اس معاملے پر سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ حکومت سیاسی فریقین کو عزم استحکام آپریشن پر آن بورڈ لیا جائے تاکہ سیاسی فریق آپریشن کی ذمہ داری لیں۔پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ضروری ہے، بلاول بھٹو عزم استحکام آپریشن کو وقت کی ضرورت سمجھتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے تک شہری خود کو محفوظ تصویر نہیں کر سکتے، اس لیے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ،انتہا پسندی کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، عزم استحکام آپریشن پر فریقین کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے، عزم استحکام آپریشن کے پلان پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ملکر ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے کیونکہ قوم نے امن کیلئے 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، امن ملک کی ترقی کا ضامن ہے اور اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ سازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے، اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے روکا نہیں جا سکتا۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر