ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے انوارالحق کاکڑ اورقبائلی عمائدین کی الگ ،الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب،لورالائی سے قبائلی عمائدین کے علاہ ریاض فتیانہ اور دیگر پارلیمنٹیرینز سے علیحدہ علیحدہ پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاہ بجٹ کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ و دیگر پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ڈائیلاگ جمہوریت کا حسن ، مسائل کا حل جمہوری رویوں کے فروغ میں ہے، ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔ حالیہ بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کااحساس ہے۔حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدام اٹھا رہی ہیں اور اس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز بجٹ کو عوام دوست بنانے کے لئے موثر تجویز پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ملک میں جمہوریت کا فروغ معاشی ترقی کی راہیں ہموار کریگا۔دریں اثنا قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے کہا کہ حکومت سابق قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی اور قبائلی رسم ورواج کے ترویج کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لئے اقدامات ہو رہے ہیں۔پارلیمان تمام مسائل کو جمہوری انداز میں حل کرنے والا مثالی فورم ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت ، نظام کے تسلسل اور رابطہ کاری سے سیاسی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں منرلز اور کان کنی کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے جس سے مقامی افراد کو روزگار کے بھر پور مواقع میسر ہونگے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر