بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، شیخ رشید کی اخراج مقدمات کی درخواستیں منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواستیں منظور کر لیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنا دیا۔ سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں ، اسلام آباد میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواستیں منظور کرلی گئیں، عدالت نے شیخ رشید کے خلاف تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دیے۔ شیخ رشید فیصلہ سننے کیلئے کمرہ عدالت میں موجود تھے ، شیخ رشید پر بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیخ رشید نے آصف علی زرداری پر بانی پی ٹی آئی کے قتل کی سازش کا الزام بھی لگایا تھا ، شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایک کیس 3 مختلف شہروں میں درج نہیں کیا جاسکتا، عدالت کے فیصلے سے یاسمین راشد،عالیہ حمزہ،صنم جاوید کیلئے راستہ کھلا ہے، بڑاوکیل بانی پی ٹی آئی یا اسمبلی کی ٹکٹ کیلئے عدالت میں پیش ہوتاہے، قبرایک ہے، مردے تین ہیں،جلدفیصلہ ہونیوالا ہے، 30اگست سے پہلے فیصلہ ہوجائے گا،قبرمیں کون جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کواٹھانا یہاں فیشن بن گیا ہے، پاکستان میں ہیجڑے مقبول ترین طاقت بن چکے ہیں ، پاکستان اہم ترین دور سے گزررہاہے، حکمران چین سے بھی منہ لٹکائے واپس آئے ہیں، قوم حق سچ کیساتھ ہے،سچ کی فتح ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر