سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں 3 نئے آنے والے ججز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس ملک شہزاد ، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز اٹارنی جنرل اور وکلا نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔ دوسری جانب ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بطور ایڈہاک ممبر شریعت اپلیٹ بینچ حلف اٹھا لیا، قبلہ ایاز تین سال کے لیے بطور ایڈہاک جج تعینات رہیں گے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر