ملک کو بچانے کے لیے عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا، شاندانہ گلزار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سنی اتحاد کونسل کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا،عمران خان کے تمام کیسز ختم ہو چکے ہیں،عدت کیسز کو لٹکایا جا رہا ہے،امریکہ اور دوسری طاقتوں کے حکم پر عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمات ختم کیے جائیں ۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ آج خیبر پختون خواہ کے اندر امریکہ کے کہنے پر آپریشن شروع کیا جا رہا ہے ۔ماضی میں بھی آپریشن ہوئے ہیں۔جن کے منفی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ آف پاکستان مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے،۔تحریک انصاف کے کارکنوں کو جس طرح گرفتار کیا جا رہا ہے اور انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کتنی جلدی ہو سکے رہا کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر